مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے علاقائی سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت امریکی سینٹرل کمانڈ کی ثالثی میں ہوئی۔ اس تعاون کا مقصد سعودی عرب کو یمن کی فوج کی تعیناتی اور نقل و حرکت کے بارے میں وسیع تر انٹیلی جنس معلومات حاصل کرنے میں مدد دینا ہے۔
اخبار نے دعوی کیا ہے کہ یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حالیہ دنوں میں یمن کی فوج کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مدد طلب کی۔
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، تاہم گزشتہ برسوں کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان غیر رسمی رابطوں اور سکیورٹی تعاون کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ